ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چھتیس گڑھ میں آسمانی بجلی گرنے سے3 افراد کی موت؛ کئی زخمی

چھتیس گڑھ میں آسمانی بجلی گرنے سے3 افراد کی موت؛ کئی زخمی

Sun, 08 Oct 2017 23:25:38    S.O. News Service

کوربا /چھتیس گڑھ،8؍اکتوبر (ایس و نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )چھتیس گڑھ کے کوربا میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون سمیت تین افراد کی موت واقع ہو گئی کوٹھ گھوڑا پولیس اسٹیشن کے حکام ایس راجپوت نے آج کہا کہ یہ لوگ  شام کے آخر ی وقفہ میں دھان کے کھیتوں سے کام کر کے گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔

بتایا گیا ہے کہ واپسی کے دوران بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا تو  بارش سے بچنے کے لئے ان لوگوں نے زیر تعمیرگرین ہاؤس میں پناہ لی جس کے دوران ان پر آسمانی بجلی گر گئی اور یہ تینوں لوگ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ، مہلوکین میں ایک خاتون بھی ہے ۔

مہلوکین کے علاوہ کئی لوگ شدید زخمی بھی ہیں ۔ راجپوت نے کہا کہ چندرپر سنگھ کنور (47)، بھوور سنگھ کنور (50) اور سمیترا بائی (55) کے طور پر مہلوک کی شناخت کی گئی ہے ۔ زخمیوں کو مقامی طبی مرکز میں داخل کرایا گیا ہے ،تاہم، زخمیوں میں ایک کی حالت سنگین  بنی ہوئی ہے انہیں چھتیس گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل اسٹڈیز،بلاس پور ٹرانسفر کیا گیا ہے ۔ راجپوت نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کے افسران نے ہسپتال میں متاثرین سے ملاقات کی اور ضروری ا مداد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔


Share: